14 ستمبر 2015 - 14:42
یمن میں ایرانی سفارتخانے کی سرگرمیاں جاری ہیں: نائب ایرانی وزیر خارجہ

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور حسین امیر عبداللهیان نے کہا ہے کہ ایران یمن میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے پر غور نہیں کر رہا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور حسین امیر عبداللهیان نے کہا ہے کہ ایران یمن میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے پر غور نہیں کر رہا ہے.

يہ بات انہوں نے الجزيرہ ميڈيا نيٹ ورك كي طرف سے كيے جانے والے بے بنياد دعووں كے جواب ميں كہي كہ ايراني سفير اور ايراني سفارتخانے كا عملہ ايران واپس جانے كي تياري كر رہے ہيں.

نائب ايراني وزير خارجہ نے مزيد كہا كہ يمن ميں تعينات ايراني سفير ايك طبي چيك اپ كے ليے كچھ دنوں كے ليے تہران آئے ہيں.
انہوں نے كہا كہ ايراني سفير يمن ميں سعودي جارحيت كے تمام دنوں ميں صنعا ميں موجود تھے.

انہوں نے كہا كہ يمن ميں موجود ايراني سفارتخانے ميں معمول كي سرگرمياں جاري ہيں.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران دہشت گردي كے خلاف يمني عوام كي حمايت كرتا ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ يمن كے مسئلے كا كوئي فوجي حل نہيں ہے يمن كے بحران كو بات چيت كے ذريعے حل كيا جا سكتا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲